سلی گوڑی،19،جون :روز بروز بڑھتی ہوئی کورونا مریضوں کی تعداد کے پیش نظر کویڈ اسپتال کی تعداد میں اضافے سمیت میڈیکل سسٹم کو بہتر بنانے کےلئے جمعہ کے روزسلی گوڑی ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذریعہ ایک ریلی نکالی گئی۔ آج سلی گوڑی اسپتال موڑ میں واقع تنظیم کے سامنے ان مطالبات پر مظاہرے کیے گئے۔ سلی گوڑی ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات یہ ہیں کہ سلی گوڑی میں کویڈ اسپتال کی تعداد بڑھانا ، فوری طور پر پرائیویٹ اسپتالوں کا حصول کروانا ، جہاں کورونامریض زیر علاج ہےں ، اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے سلی گوڑی میں قرنطین مراکز کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments are closed.