Take a fresh look at your lifestyle.

سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ کی بھومی پوجن پر حرف گیری

کولکاتا۔6اگست:آرٹیکل 370کی منسوخی جموں و کشمیر کیلئے اور ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کی سازش بی جے پی کی نئی نہیں بلکہ عرصہ داراز کی ہے ۔ جموں و کشمیر کو قبضے میں لے کر اس کے دو ٹکڑے کرکے وہاں اپنی بالا دستی قائم کرنے میں بھاجپا پارٹی کامیاب رہی اور اب ایودھیا میں نریندر مودی کے ہاتھوں رام مندر کیلئے رسمی پوجا پاٹھ کرواکر آئندہ کیلئے پورے ہندستان کو اپنے اختیار میں لینے کا دیرینہ خواب بی جے پی پارٹی کا پورا ہوگیا ۔ اس غیر قبیح کام کروانے کیلئے بھاجپا کو آر ایس ایس نے برابر اکسایا اور پورے ملک میں ہندو تو ا پھیلانے کی مذموم منصوبہ بھی اسی آر ایس ایس کا خفیہ کارنامہ تھا۔ جبکہ آزادی کے بعد یہ دستور میں شامل کردیا گیا تھا کہ یہ ملک سیکولر ہے اور جمہوریت کا ہمیشہ سے پاسدار رہے گا کیونکہ اتنے بڑے ملک میں سبھی مذاہب ، ذات پات کے لوگ رہتے ہیں اسی لئے اس کو سیکولر ملک کی حیثیت حاصل تھی ۔ مگر 5اگست 2020کو ایودھیا میں جو کچھ ہوا اس کے بعد سبھوں کو یہ اندازہ ہوگیا کہ دستور میں جو سیکولر و جمہوریت کا جو تحریری وعدہ کیا گیا تھا وہ دراصل حقیقت سے پرے تھا اور ملک میں جو بھی آزادی کے بعد سے رونما ہوا کیا یہ سیکولرزم کا اصل چہرہ ملک کے لوگوں کو دکھاپایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.