Take a fresh look at your lifestyle.

آج سی پی آئی ایم اور فارورڈ بلاک کے جانب سے ضلع کے مختلف دفتروں میں ڈیپوٹیشن دیا گیا

ہگلی29/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ دنوں ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی امفان طوفان کی وجہ سے ہوئی تباہی کے بعد پانی بجلی اور کئی معاملوں کو لیکر آج ہگلی ضلع کے سی پی آئی ایم اور فارورڈ بلاک پارٹی کی جانب سے مختلف سرکاری دفتروں ڈی ایم ، ایس ڈی او اور میونسپلٹی میں ڈیپوٹیشن دیا گیا ۔ انکا مطالبہ تھا کہ طوفان امفان کے بعد بنگال کی اس قدرتی آفت کو قومی تباہی قرار دیا جائے ۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ ملی مدد ملنی چاہئے ۔ اسکے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کو تمام معاوضہ دینا ہوگا ۔ متاثرہ کسانوں مالیون اور نرسری کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کرکے مالی امداد دینی ہوگی ۔ دیہی شہری اور گرامین علاقے بستیوں کے لوگوں گھر مکان منہدم ہوگئے ہیں ان تمام مکانوں کو پردھان منتری آواس یوجنا ( وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم ) کے تحت مکانیں تعمیر کرنی ہوگی ۔ ساتھ ہی ہر وہ شخص جو کسی بھی طریقے سے انکم ٹیکس کے دائرہ میں نہیں آتے ہیں ویسے تمام لوگوں کے بجلی کا بل آئندہ چھ ماہ کے لئے معاف کرنے ہونگے ۔ زرعی مواد بشمول کھاد ، بیج ، کیڑے مارنے والی دواؤں کو فلحال مفت میں فراہم کرنا ہوگا ۔ مناسب پینے کے پانی ترپال کی فراہمی کرنی ہوگی ۔ عوامی زندگی کے لئے درکار بجلی کے بنیادی ڈھانچے جو تباہ ہو چکے ہیں اس سے تیزی سے نمٹنے اور تنظیم نو کو یقینی بنانا ہوگا ۔ طوفان میں ہلاک ہوئے ہر ایک خاندان کو بیس لاکھ روپئے بطورِ معاوضہ دینا ہوگا ۔ ریلیف امداد کے کام میں کسی طرح کی سیاسی طرفداری نہیں چلے گی ۔ انتظامیہ کو شفافیت برقرار رکھنی ہوگی ۔ جلد سے جلد ضلع سے لیکر مقامی سطح تک آل پارٹی کو لیکر اجلاس کرنے ہونگے ۔ انتظامیہ کو یہ یقینی بنانا ہوگاکہ دوسری ریاستوں سے آنے والے تارکین وطن مہاجر مزدوروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک نہیں کرینگے ۔ مہاجر مزدوروں کو جاب کارڈ کا بندوبست کرنا ہوگا ۔ قرنطائن میں رہنے والے مزدوروں اور دوسرے لوگوں کے لئے کھانے پینے کا بہتر انتظامات کرنا ہوگا ۔ اسطرح کے کئی درجن مطالبات کے ساتھ آج ہگلی ضلع کے سرکاری دفاتر جیسے ہگلی چنسورہ میونسپلٹی میں ڈیپوٹیشن دیا گیا ۔ اسکے بعد SDO ہگلی کو ڈیپوٹیشن دیا گیا ۔ اور بتایا گیا کہ اس میونسپلٹی کے تحت کل 30 وارڈوں میں امفان طوفان سے تباہی کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئے ہیں لوگوں کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ اس کے لئے مقامی سی پی آئی ایم پارٹی کے جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ اسکے علاوہ چندن نگر ایس ڈی او کو بھی ڈیپوٹیشن دیتے ہوئے کہا گیا کہ مفلوج متاثرہ لوگوں کے سامنے مدد کا ہاتھ بڑھا نا ہوگا ۔ طوفان اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج جسطرح کی لوگوں کی حالت بنی ہوئی ہے ایسے میں انکو سرکاری طور پر امداد کرنی ہوگی اور یہاں کے موجودہ صورتحال کو ٹھیک ٹھیک حکومت کو بتانا ہوگا ۔ وہیں آج رشڑا میونسپلٹی کے سامنے بھی کچھ اسی طرح کے منظر دیکھنے کو ملا جہاں میونسپلٹی کے سامنے مارکسسٹ لیڈران اور کارکنان ڈیپوٹیشن دینے کے بعد اپنی مطالبات پیش کرتے نظر آئے ۔ اسی طرح سے تارکیشور ، موگرا کے علاوہ پولوا داد پور بلاک میں بھی داد پور بایاں محاذ کے اقدام پر بی ڈی او ڈیپوٹیشن دیتے دیکھا گیا ۔ یہاں کامریڈ ماجد منڈل ، کامریڈ محمد محفوظ ، کامریڈ پردیپ مجمدار اور بایاں بازو کے دیگر رہنماء و کارکنان کے ہاتھوں ڈیپوٹیشن دیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.