نئی دہلی30 ستمبر:سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے بابری مسجد انہدام کے عدالت کے فیصلے پراپنے گہرے رنج و غم کااظہار کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سکریٹریٹ پر اسپیشل سی بی آئی کورٹ لکھنو¿ کے فیصلے پر اپنے دلی رنج کااظہارکیا۔ پارٹی نے اس فیصلے کے آنے پرمحسو س کیاکہ یہ فیصلہ انصاف کے منافی ہے۔اورایک آزاد ادارے کے کام کرنے کے طور طریقہ کوتوڑ مروڑ دیاگیا ہے کیوں کہ سپریم کورٹ نے اس سے پہلے ایک فیصلہ دے دیاتھاکہ مسجد کاانہدام غیرقانونی اورمجرمانہ فعل ہے اورسپریم کورٹ کے اس فیصلے پرسی بی آئی کی اسپیشل کورٹ کایہ فیصلہ سپریم کورٹ کی تضحیک ہے۔ یہ سبھی جانتے ہیں کہ بابری مسجد کے خلاف آرایس ایس- بی جے پی کے رتھ یاترا نکالی تھی جس کے نتیجے میں مسجد کاانہدام ہواتھا کارسیوک جنہوں نے مسجد کے انہدام میںحصہ لیا تھا اس کے بارے میں لوگوں کوبتایاگیا تھاکہ وہ سماج دشمن عناصر تھے لیکن وہ کون لوگ تھے۔
Comments are closed.