سلی گوڑی16 ستمبر: بجلی کے بل میں اضافے کے خلاف سی پی ایم کی ایریا کمیٹی کے ذریعہ بدھ کے روز ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سی پی ایم کی ریلی انیل وشواس بھون کے سامنے سی پی ایم کی پارٹی آفس ہلکارٹ روڈ سے نکلی۔ ےہ رےلی شہر کے مختلف راستوں کا چکر لگاتے ہوئے محکمہ بجلی کے دفتر کے سامنے پہنچی۔ بجلی کے نرخوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف سی پی ایم کے حامیوں نے شدید مظاہرہ کیا۔ یہ سب حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ کرونا مدت کے دوران لوگوں کی معاشی حالت بہت خراب ہے اےسے میں بجلی کے بل کی شرح کو کم کیا جائے۔ سی پی ایم کے ذریعہ ان کے مطالبات سے متعلق محکمہ بجلی کے افسر کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔
Comments are closed.