Take a fresh look at your lifestyle.

آسنسول ریلپار میں کانگریس اور سی پی آئی ایم کی اتحادی ریلی

آسنسول،13اکتوبر: شمالی آسنسول ریلپار کے قریشی محلہ، خان پٹی آزاد بستی، قوصائی محلہ موڑ و دیگر حلقوں میں کانگریس پارٹی اور سی پی آئی ایم کی اتحادی ریلی سرخ پرچم اور رنگا کے ساتھ کامیابی کے ساتھ نکالی گئی اس ریلی میں ایس ایم مصطفی، محمد جاوید، آزاد، نظر امام، محمد صلاح الدین ، محمد اسرائیل بٹلر و دیگر پیش پیش تھے۔
اس ریلی کے تعلق سے کانگریسی رہنما ایس ایم مصطفی نے کہا کہ 14اکتوبر کو آسنسول درگا مارکیٹ تا درگا مندر مہنگائی کے خلاف راشن کارڈ کی بد نظمی کے خلاف مہا ریلی سی پی ایم او رکانگریس کے اشتراک سے نکالی جا ئے گی اس ریلی میں جوق در جوق لوگوں کو شامل کرنے کے لئے ہر روز کی طرح آج بھی بیداری ریلی منعقد کی گئی۔ اہلیان حلقہ کی جانب سے کانگریس اور سی پی آئی ایم اتحاد پر بہتر رجحان آرہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.