کولکاتا۔ 8اکتوبر : بے سہارا لوگوں کی کربناک شب و روز کی پوری جانکاری کیلئے اور سماجی طریقے سے اس کو بتانے اور ظاہر کرنے کیلئے سی پی ایم نے ایک نئے ایپ کو چالو کیا ہے اور اسے ”لفٹ اسکواڈ “ کا نام دیا ہے ۔ اس ایپ کے بارے میں پولٹ بیورو کے ممبر محمد سلیم نے پوری جانکاری فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کا خاص مقصد یہی ہے کہ عام لوگوں کی دکھ و تکلیف اور ان موجودہ حالتوں کو پورے طور پر منظر عام پر لانا ہے اور اسی کے ذریعہ پریشان حال لوگوں تک ضروری مدد بھی پہنچا ئی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کاموں کیلئے مال و زر کی بھی ضرورت پڑے گی اور ویسے بھی یہاں ضرورت مند لوگوں کی تعداد حد سے زیادہ ہے اب ان ہی مجبور و بے کس لوگوں تک اس مقصد کوپہنچانا ہی ہمارا فرض بن گیا ہے ۔ اس مقصد کو جلد بہ جلد چالو کرنے کیلئے انہوں نے اپنے ایم پی فنڈ سے پانچ لاکھ روپئے کا عطیہ بھی دیا ۔ اس کے بعد انہوںنے مرکزی و ریاستی حکومت کی سرد مہری اور امفان میں تباہ حال لوگوں کی کسمپرسی کا بھی طوالت سے ذکر کیا۔ کہا کہ ایسے لا تعداد لوگ ہیں جن تک ابھی بھی راحت رسانی نہیں کی گئی ہے ۔ جبکہ مال دار لوگ روز بروز مالدار ہوتے جارہے ہیںجیسے امبانی اور دیگر کئی بڑے صنعت کار دولت بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں سلیم صاحب نے اپنے سلسلہ خطاب میں میڈیا کو بھی نہیں بخشا کہا جس ذرائع پر عام لوگوں کا تکیہ ہے اس نے تو اپنی نگاہیں ہی بدل لی ہے اب ”لفٹ اسکواڈ“ ان تمام پریشان حال لوگوں کی ضرورتوں کو حتی المقدور پوری کرنے کی کوششیں کرے گا۔
Comments are closed.