Take a fresh look at your lifestyle.

چوری کے الزام کاملزم پولس کے سپرد

جلپائی گوڑی ،13،مئی: مقامی لوگوں نے رکشہ چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پکڑ کر اسے پولس کے حوالے کردیا۔ معلومات کے مطابق جینتی پاڑا میں تین دن قبل دیپک رائے کے گھر سے ایک رکشہ چوری ہوا تھا۔ اس علاقے کے کرشنا مہتو نامی شخص پر رکشہ چوری کا الزام تھا۔ تب سے لوگ اسے ڈھونڈ رہے تھے۔ بدھ کے روز اسے دیکھنے پر ، لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے باندھ کر پولس کو اطلاع دی۔ پولس موقع پر پہنچی اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ کرشنا مہتو چوری سمیت متعدد دیگر مجرمانہ واقعات میں ملوث ہے۔اس سلسلے میں تھانہ کوتوالی کی پولس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.