کولکاتا،14،ستمبر: محکمہ ڈاک کے مغربی بنگال سرکل اس مالی سال کے آخر تک 500 مزید پوسٹ آفس کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ریاست میں 260 پوسٹ آفس میں سی ایس سی ہیں۔ کولکاتا میونسپل ایریا کے پوسٹ ماسٹر جنرل (پی ایم جی) امیتابھ سنگھ نے بتایا کہ مارچ میں لاک ڈاو¿ن سے پہلے ہی مغربی بنگال میں سی ایس سی کا آغاز کیا گیا تھا۔اس کے بعد لاک ڈاو¿ن نے اسے سست کردیا۔اب تک ہمارے پاس 260 مقامات پر CSC سروس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ اس مالی سال کے اختتام تک اس (سی ایس سی) کو مزید 500 مقامات پر کھولنا ہے۔ CSC زیادہ تر دیہی آبادی کی مدد کرتا ہے۔اس کے تحت مختلف الیکٹرانک خدمات جیسے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ آدھار اندراج ، پرنٹنگ ، موبائل ڈی ٹی ایچ کا ای ری چارج ، انکم ٹیکس گوشوارے اور ڈیجیٹل سروس پورٹل وغیرہ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.