کولکاتا29مئی:وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج اعلان کیا کہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری آفس8جون سے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام آفسوں میں 100 فیصد حاضری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام پبلک سیکٹر ،پرائیوٹ سیکٹر اور حکومتی سیکٹر8جون سے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دفاتر کی صفائی میں سات دن لگیں گے۔31مئی کے بعد لوگوں کو راحت مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام چائے باغات اور جوٹ ملیں100 فیصد حاضری کے ساتھ یکم جون ہی سے کھول دیئے جائیں گے۔
Comments are closed.