سلی گوڑی:،10جولائی: جمعرات کی رات کوسلی گوڑی پولس کمشنریٹ کے ماتحت این جے پی تھانہ کے ماتحت تین بتی موڑ علاقے میں دوا کی دکان میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ بارش کے درمیان گذشتہ رات چوروں نے دکان کا تالا توڑ دیا اور قریب 40 ہزارروپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق دو چور صبح کے وقت تین بجے دکان کے شٹر کو توڑ کر دکان میں داخل ہوئے۔دکان میں چوری کی اطلاع ملنے کے بعد دکان کے مالک نے این جے پی پولس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولس تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے چوروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Comments are closed.