جلپائی گوڑی ، 13 جون: جلپائی گوڑی سنٹرل جیل سے زیر سماعت ایک خاتون قیدی کی لاش برآمد کی گئی۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر واقعے کی چھان بین شروع کردی ۔ معلومات کے مطابق 6 جون کو اندرا کالونی میں ڈھائی سال کے بچے کی موت معاملے میں ملزم خاتون کو پولس نے گرفتار کیا تھا۔ پولس نے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ریمانڈ پر لے گئی۔ ریمانڈ کے بعد جلپائی گوڑی عدالت نے 10 جون کو خاتون کو جیل حراست میں بھیجنے کی ہدایت کی۔ کہا جاتا ہے کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے ، خاتون کو سیل کے ایک الگ کمرے میں رکھا گیا تھا۔ کل رات گئے خاتون سیل کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا۔ جلپائی گوڑی سنٹرل رجیل کے چیف ناظم اپورب سین نے بتایا کہ ان کے کنبہ کے افراد کو زیر غور خاتون قیدی کی موت کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔خاتون کو کچھ دن قبل ایک ندی میں ڈھائی سالہ بچے کوپھینکنے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے اس خاتون کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی تھی۔
Comments are closed.