مرشد آباد:15جون: مرشد آباد ساگر دیگھی حلقے کے گنڈا میں اختر ی بی بی عمر 40برس کی سر بریدہ لاش برآمد ہونے سے اہل خانہ میں دہشت اور سنسنی پھیل گئی ۔ گھروالوں کا یہ کہنا ہے کہ 25برس قبل اختری بی بی کی شادی مقامی ایک نوجوان سے ہوئی تھی لیکن اختری کو بچہ نہ ہونے سے دونوں میاں بیوی میں آئے دن جھڑپیں ہوتی تھیں ۔نتیجتاً وہ گزشتہ 20 برسوں سے میکے میں ہی رہ رہی تھی اوردماغی خلل میں مبتلا تھیں اس کا علاج بھی چل رہا تھا بعد میں رات کو گھر والوں نے دیکھا کہ بستر پر اس کا گلا کٹامردہ جسم پڑا تھا ۔ گھر والوں نے فوراً پولس کو اطلاع دی ۔پولس نے آتے ہی لا ش کو وہاں سے محکمہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ اب ساگر دیگھی تھانے کی پولس اس کیس کی تفتیش میںکوشاںہے ۔
Comments are closed.