کولکاتا،7،ستمبر:تلجلہ پولس اسٹیشن علاقے میں ایک خاتون کی گردن کٹی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ عورت کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔تفتیش میں مصروف پولس نے مذکورہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔متوفی کی شناخت نازنین بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وہ ایک طویل عرصے سے تلجلہ علاقے کی ہزارہ گلی میں رہ رہی تھی۔معلومات کے مطابق مذکورہ خاتون اور اس کے شوہر کے مابین کافی دن سے جھگڑے جاری تھے۔ ادھر سوموار کی صبح گھر سے نازنین بیگم کی کٹی ہوئی نعش برآمد ہوئی۔ اس کے جسم پر کئی زخم کے نشانات ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولس کو پڑوسیوں سے باز پرس کے دوران حیران کن اطلاعات موصول ہوئیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس کے شوہر اور مقتول کے درمیان غیر قانونی تعلقات کو لے کر اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ اس کے بعد پولس نے متوفی کے شوہر محمد سلیم سے تفتیش شروع کردی۔ پولس نے بتایا کہ محمد سلیم اپنی اہلیہ سے رقم اور زیورات مانگتا تھالیکن نازنین بیگم دینا نہیں چاہتی تھیں۔ اسی لئے اس نے غصہ میں آکر اپنی بیوی کو تیز دھار ہتھیار سے مار ڈالا۔
Comments are closed.