اسلام پور،09،جون:شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور پولیس اسٹیشن کے رام گنج علاقے میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے سے سرا سیمگی پھیل گئی ۔ منگل کے روز رام گنج کے مانیک پور علاقے میں ایک تالاب میں لاش مردہ لاش کو تیرتے ہوئے دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولس کو اس کی اطلاع دی۔ مقای لوگوں نے بتایا کہ آج انہوں نے ایک لاش کو تالاب میں تیرتے دیکھا اور پولس کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ پولس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا کسی نے اس شخص کو مارکر لاش تالاب میں پھینک دی۔ اسلام پور ایس پی سچن مکد نے بتایا کہ تالاب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.