Take a fresh look at your lifestyle.

ممتا بنرجی مغربی بنگال کو مغربی بنگلہ دیش بنانے کی سازش کررہی ہیں:مرکزی وزیر دیبوشری چودھری

کولکاتا 14 مئی: مرکزی وزیر مملکت برائے خواتین اور بچوں کی بہبود دیبوشری چودھری نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال کو مغربی بنگلہ دیش بنانے کی سازش کررہی ہیں۔انہوں نے ممتا بنرجی سے اپنے نو سالہ دور حکومت میں وائٹ پیپر جاری کرنے کو بھی کہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما دیوشری چودھری نے ‘ایک نیوز ایجنسی ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں بائیں محاذ کو شکست دینے کے بعد ممتا بنرجی نے انتخابی منشور جاری کرکے ریاستی عوام سے بہت سارے وعدے کی تھیں۔ پھر 2016 میں اسمبلی انتخابات کے دوران ممتا بنرجی نے انتخابی منشور میں کئی وعدے کیے گئے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ممتا بنرجی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے تمام وعدے پورے کیے ہیں اور صرف خود کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بنرجی کو اپنے نو سال کے کام کا ایک وائٹ پیپر جاری کرنا چاہئے۔ اس کے بعد بی جے پی بتائے گی کہ ممتا نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ وہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے مکمل طور پر ناکام ہو رہی ہیں۔ دیبوشری چودھری نے الزام لگایا کہ ممتا حکومت اپنے وعدے کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ کے حکمرانی کے دوران 56ہزار فیکٹریاں بند کردی گئیں لیکن ممتا حکومت میں کوئی فیکٹری نہیں کھولی گئی۔ اس کے برعکس جو فیکٹریاں چل رہی تھیں وہ بند ہوگئیں۔ ان کے دور میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر ہر سال صرف عالمی بزنس سمٹ کروانے کا بہانہ کرتی ہیں۔ اراضی کے حصول کی پالیسی کی وجہ سے ، کوئی بھی صنعتکار ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ریاست کا صحت کا نظام مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ بنگال کے لوگ طبی علاج کے لئے جنوبی ہندوستان جانے کے مجبور ہوچکے ہیں۔ بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر نے کہا کہ کورونا نے یہ ظاہر کیا ہے کہ اسپتال سے لڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔اسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسیں نہیں ہیں۔ نظام مکمل طور پرختم ہوگیا ہے۔ وزیر اعلی صرف اپنی تعریف کرتی رہتی ہیں ۔ محترمہ چودھری نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور حکومت میں ، تلینی پاڑا ، کالیاچک ، دھولا گڑھ ،بشیر ہاٹ اور دیگر مقامات پر فرقہ وارانہ فسادات ہوئے اور پولس خاموش تماشائی بنی رہی۔محترمہ بنرجی نے اپنا ایجنڈا پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال کو مغربی بنگلہ دیش بنایا جائے گا اور اسے ایک اسلامی ریاست میں تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ باقی رہیں گے ، ممتا بنرجی کا خواب پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ریاست کے عوام ممتا بنرجی سے بورہو گئے ہیں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں عوام انکی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.