کولکاتا،28جولائی: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اس سے محفوظ رہنے کے لئے خود کا بچاو ضروری ہے۔ مگر اس مصیبت کی گھڑی میں ڈینگوجیسی مہلک وبا کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگو کے مچھروں کی افزائش صاف پانی میں ہی ہوتی ہے لہذا اپنے اپنے گھروں میں کسی بھی برتن ، بالٹی یا صراحی میں باسی پانی بہ رہنے دیں ورنہ ڈینگو کے مچھروں کی افزائش ہوگی اور پھر آہستہ آہستہ کرکے ڈینگوکا ہر کوئی شکار ہوگا۔ خیال رہے کہ ان دنوں ڈینگو کے معملات شہر اور اضلاع میں تیزی سے ریکارڈ کیا جا رہا ہے لہذا انتظامیہ نے ڈینگو سے محفوظ رہنے کے لئے خود کو بیدار رہنے کا مشورہ کردیا ہے۔آج وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھی ریاست کے عوام سے یہ اپیل کی ہے کہ ڈینگو کو نظرانداز نہ کریں اور اس سے محفوظ رہنے کے لئے کارپوریشن کے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کریں۔ تبھی اس مرض سے نجات ملے گا۔
Comments are closed.