Take a fresh look at your lifestyle.

رشڑا: ڈینگو فتح مہم شہر کو ڈینگو سے پاک رکھنے کا عزم : وجے ساگر مشرا

ہگلی22/ستمبر ( عوامی نیوز بیورو ) جب سے ریاست کی باگ دوڑ ممتابنرجی سنبھالی ہیں۔ تب ہی سے عوامی مسائل کو ختم کرنے کی لگاتار کوششیں کرتی رہی ہیں۔ ان سے قبل ریاست میں ڈینگو مرض خطرناک شکل اختیار کیئے ہوئے تھا۔ جسے دیکھتے ہوئے انہوں نے ریاست کے تمام میونسپلٹیوں کو خصوصی ہدایت دیکر ڈینگو کے خلاف بیداری مہم چلانے۔ ساتھ ہی علاقوں کو ڈینگو سے لوگوں کو بچانے کے لئے تمام طرح کی کارروائی کیا گیا۔ آج ہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ رشڑا میں ڈینگو پر فتح حاصل کئے ہیں۔ یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجے ساگرشرا نے رشڑا میونسپلٹی کے سامنے ” ڈینگو فتح مہم ” چلانے کے دوران کہا۔ اس مہم میں میونسپلٹی کے صفائی عملے بھی شامل تھے۔ وجے ساگر مشرا نے ممتابنرجی کی جانب سے عوامی خدمات کو ایک ایک کرکے گنواتے ہوئے کہا کہ جو کام ان گیارہ برسوں میں ہوئے ہیں۔ شاید پہلے اس کی کوئی مثال نہیں دیکھنے کو نہیں ملی ہوگی۔ انہوں نے اور کہا کہ ممتا بنرجی صرف اور صرف عوامی خدمت کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔ لیکن ادھر کچھ دنوں میں عوام کے درمیان نفرت پھیلانے والی جماعت نفرت کی آگ بھڑکا کر اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ لیکن وہ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ مغربی بنگال کے عوام اسطرح کی گندی سیاست کرنے والوں کو کھڑا ہونے تک کا جگہ نہیں دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے پورے رشڑا میونسپلٹی کے باشندوں کو ڈینگو سے بچانے اور ڈینگو سے آزاد شہر بنانے کا۔ وہیں آج چنسورہ ہگلی میونسپلٹی کے 17 نمبر وارڈ کے سیل بگان ، انجینئر بگان ، بنوکالی تلہ ، کھادینا موڑ ، تولا پھاٹک اور اروند پلی کے میں بارش کا پانی جمع ہونے سے بچانے کے لئے ڈرین نالوں کی صاف صفائی کرواتے ہوئے چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کے ساتھ kmda کے افسران اور میونسپلٹی کے صفائی عملوں کو دیکھا گیا۔ اس دوران اسیت مجمدار نے کہا کہ برسات میں نکاسی انتظامات بہتر رہنے سے ڈینگو خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.