Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا وائرس کے سلسلے میں ترنمول حکومت پوری شفافیت برت رہی ہے:ڈیرک اوبرائن

کولکاتا15اپریل:ریاست کے بعض ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں بیوروکریسی کے عمل کی وجہ سے کورونا وائرس کی تشخیص سست رفتاری کا شکار ہے ۔ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے اس سے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحیح طریقہ سے ٹسٹ نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت نہیں ہو پا رہی ہے۔ایک سو تیس کروڑ کی آبادی والے ملک میں اب تک 10000 سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس پائے جاچکے ہیں۔لیکن درجن بھر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں حالات زیادہ خراب ہیں ۔فی ملین 33.7 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جب کہ قومی سطح پر فی ملین 156.9 افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔مغربی بنگال کے ہیلتھ افسران اس ضمن میں کچھ بولنا نہیں چاہتے ہیں لیکن ترنمول کانگریس لیڈر ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ مرکز نے ٹیسٹ کٹ ضرورت کے مطابق نہیں مہیا کیا ہے جس کی وجہ سے یہاں ٹیسٹ کی رفتار سست ہے۔ترنمول لیڈروں کا کہنا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کورونا جیسے حساس معاملے میں بھی بنگال کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے جب کہ مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک کر رہی ہے۔واضح ہوکہ ریاستی بی جے پی لیڈر یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ ریاست کی ترنمول حکومت کورونا وائرس سے ہلا ک ہونے والوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہے جب کہ ڈیرک اوبرائن نے اس ضمن میں کہا کہ کورونا کے معاملے میں ہم لوگ مرکز کی گائڈ لائن کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں کوئی بھی اطلاع کو چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔ہم لوگ اس معاملے میں پوری شفافیت برت رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.