Take a fresh look at your lifestyle.

ربندر ناتھ ٹیگور کے خیالات پر عمل آوری سچی خراج تحسین : دھنکر

0

کولکاتا،7اگست: مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے جمعہ کے روز کہا کہ کوی گرورویندر ناتھ ٹیگور کے خیالات پر عمل کرنا ان کےلئے سچی خراج تحسین ہوگی۔ ان کی 79 ویں برسی پر ٹیگور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، گورنر نے ریاستی حکومت کو ان کے خیالات سے متاثر ہونے کا مشورہ دیا۔گورنر نے ٹویٹ کرکے ریمارکس دیئے کہ ’آج ممتا بنرجی حکومت اور اس کی انتظامیہ ٹیگور کے نظریات اور اصولوں سے کتنی دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خوف و ہراس کی فضا ہے اور اچھے نظریوں کو نظرانداز کیا گیا ہے‘۔ گورنر نے مزید کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ سب جاگیں‘۔ قابل ذکر ہے کہ گورنر اور ممتا حکومت کے مابین مستقل تصادم جاری ہے۔ دھنکر مسلسل ریاستی حکومت کے کام پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.