کولکاتا18جولائی :دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ پوری دنیا اس وبا سے بچنے کے لیے دوا اور ویکسین بنانے میں دن رات مصروف ہے۔ لیکن ابھی تک کسی ملک کو پوری طرح سے کامیابی نہیں ملی ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کورونا کے علاج کو لے کر ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گﺅ موتر پینے سے جسم میں وائرس سے لڑنے کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔دلیپ گھوش کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دلیپ گھوش ایک میٹنگ کے دوران لوگوں کو گھریلو چیزوں کی اہمیت بتا رہے ہیں۔ وہ لوگوں سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ گﺅ موتر پینے سے لوگ صحت مند رہتے ہیں۔ ویڈیو میں دلیپ گھوش آگے کہتے ہیں کہ اگر میں آپ سے گائے کی بات کروں تو بہت سے لوگ اس سے جھجک محسوس کریں گے۔ گدھے کبھی ایک گائے کی اہمیت و افادیت نہیں سمجھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت مند رہنے کے لیے گﺅ موتر پینا چاہیے۔ جو شراب پیتے ہیں وہ کیسے ایک گائے کی اہمیت کو سمجھیں گے۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل شمالی کولکاتا کے جوراساکھو علاقے کے مقامی پارٹی کارکن نارائن چٹرجی نے ایک گﺅشالہ میں گﺅ پوجا پروگرام کا انعقاد کیا تھا اور گﺅ موتر تقسیم کیا تھا۔ اس نے دوسروں کو گﺅ موتر دیتے ہوئے اس کی خوبیوں کا تذکرہ کیا تھا۔ اس پروگرام میں گﺅ موتر کے استعمال کے بعد ایک سویم سیوک خود بیمار پڑ گیا تھا۔ پولس نے متاثرہ کی شکایت کے بعد بی جے پی کارکن کو اگلے دن گرفتار کر لیا تھا۔دراصل دلیپ گھوش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دلیپ گھوش ایک ملاقات کے دوران لوگوں کو گھریلو چیزوں کی اہمیت بتارہے ہیں۔ وہ لوگوں کو یہ بھی بتا رہے ہیںکہ گائے کا پیشاب پینا لوگوں کو صحت مند رکھتا ہے۔
ویڈیو میں دلیپ گھوش کہہ رہے ہیں کہ اگر میں آپ سے گائے کے بارے میں بات کروں گا تو بہت سارے لوگ اس سے بے چین ہوں گے۔” گدھے گائے کی اہمیت کو کبھی نہیں سمجھیں گے۔ یہ ہندوستان ہے ، بھگوان کرشن کی سرزمین ، یہاں ہم گائے کی پوجا کرتے ہیں۔ ہمیں صحت مند رہنے کے لئے گائے کا پیشاب پینا چاہئے۔ شراب پینے والے گائے کی اہمیت کو کیسے سمجھیں گے۔ ”
میں آپ کو بتادوں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مغربی بنگال پردیش بی جے پی صدر نے اس طرح کا بیان دےا ہے ۔ گذشتہ سال نومبر میں دلیپ گھوش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گائے کے دودھ میں سونا ہوتا ہے۔ گھوش کے بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا۔ اس سے قبل بھی گھوش نے کہا تھا کہ گائے کا پیشاب پینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ گھوش نے کہا تھا کہ وہ خود گائے کا پیشاب پیتے ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.