کولکاتا،21جولائی:ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے منگل کو ممتا بنرجی پر سخت تنقید کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی بطور وزیر اعلیٰ آخری میعاد 21 جولائی ہے۔یعنی وہ 21 جولائی 2021 کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے شامل نہیں رہیں گی۔ منگل کے روز دلیپ گھوش ایکو پارک پہنچے۔ جہاں سے انہوں نے ترنمول پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہدا کے خون کے بدلے حکومت میں آئے تھے وہ اب حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عام لوگوں کو شہید کررہے ہیں۔ موجودہ صورتحال اور سال 1993 میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں کا احترام ہے جنہوں نے جمہوریت کے لئے اپنی جانیں دیں۔ لیکن ممتا بنرجی یوم شہدا کے نام پر مذاق کررہی ہیں۔ مخالفین کو مارکر پھانسی دی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ یوم شہدا منا رہی ہیں۔ گھوش نے ممتا پر یہ کہتے ہوئے طنز کی کہ 21 جولائی کو یہ دیدی کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے آخری خطاب ہے۔ان کے ریمارکس سے یہ واضح ہے کہ بی جے پی آئندہ انتخابات میں کامیابی کو لیکر کس قدر پراعتماد میں ہے۔
Comments are closed.