کولکاتا،3اگست:کولکاتا3اگست: ہفتہ وار لاک ڈاو¿ن کی تاریخ میں تبدیلی کو لیکر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کو 5اگست کے بدلے کسی دوسرے دن لاک ڈاو¿ن کا نفاذ کرنا چاہئے کیونکہ اس روز رام مندر کا سنگ بنیاد رک کھا جائے گا اور اس وقت کا ملک کے عوام کو بے صبری سے انتظار تھا اس کے علاوہ ملک کے عوام کے جذبات بھی اس سے جڑے ہوئے ہیں۔ لہٰذا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو چاہیے کہ وہ 5اگست کا لاک ڈاو¿ن واپس کے لیں اور اس دن رام مندر کا سنگ بنیاد تقریب کو تاریخ کا حصہ بننے دیں۔ خیال رہے کہ بی جے پی لیڈران نے 5اگست کو ریاست کے مختلف حصوں دے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور ریاستی حکومت کو بھی یہ چیتاونی دی ہے کہ اگر لاک ڈاو¿ن واپس نہیں کیا گیا تو بنگال میں وہ لوگ شعلے بھڑکا ئیں گے۔
Comments are closed.