Take a fresh look at your lifestyle.

بھاجپا کے 3کروڑ ممبر سازی کرکے دم لوں گا : دلیپ گھوش

کولکاتا۔ 7اگست: بروز سنیچرکو رابندر ناتھ ٹیگور کا یوم وفات تھا اور اس موقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے رابندر ناتھ ٹیگور کی مورتی پر مالا ڈالتے ہوئے پارٹی آفس کے سامنے یہ نعرہ بلند کیا کہ ”ہم سبھی بی جے پی کے مقلد “ اس حکمت عملی کی خبر دیتے ہوئے بی جے پی کا پروگرام چلتا رہا ۔ اس وقت صدر دفتر کے قریب مکل رائے اور راہل سنہا بھی موجود تھے ۔ وہاں اس منچ سے رابندر ناتھ ٹیگور کے گیت کا ایک البم کا بھی اجرا ءہوا اس کے بعد دلیپ گھوش نے کہا کہ ۔ اس بار ہم لوگ اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کریںگے ۔ اس وقت ہماری پارٹی میں 95لاکھ ممبر ہیں اب انہیں بڑھا کر تین کروڑ کرنے کا ہم لوگوں نے قسم کھائی ہے ۔ اس دن پارٹی کے منچ سے یہ بھی کہا گیا کہ جتنے بھی سیاسی پارٹیوں میں شامل ہیں سبھی سے درخواست ہے کہ اب وہ ہمارے گروہ میں آجائیں جو اس وقت سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ جس کی کوئی بھی برابری نہیں کرسکتا ہے ۔ پارٹی دفتر کے سامنے سب سے پہلے پروگرام میں قومی صدر جے پی نڈا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یہ اعلان کیا کہ اس وقت بنگال میں گہن لگا ہوا ہے ہر طرف بدعنوانی کا دور دورہ ہے ۔ کٹ منی کے سوا کوئی کام نہیں ہے ۔ ترنمول پارٹی کے لوگوں میں حتی کہ بنگال حکومت کرونا سے بھی شکست کھاتا جارہا ہے یہاں کا نظام حکومت ناقص ہے جس کی وجہ سے ہر طرف انتشار اور بدامنی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ جے پی نڈا نے اپنی تقریر میں سوائے ممتا کی بدنظمی و اکھڑ پن کے سوا اور کچھ نہیں کہا، جیسے وہ ممتا کے خلاف بھرے بیٹھے ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.