کولکاتا17اکتوبر: کھڑے پور سے بی جے پی کے ایم پی اور پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کورونا پوزیٹیو پائے گئے۔ پچھلے تین دنوں سے دلیپ گھوش کو بخار تھا اور سانس کی بھی تکلیف تھی۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر ڈاکٹر نے کورونا کی جانچ کا مشورہ دیا۔کل رات ہی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی لہذا دلیپ گھوش کو سالٹ لیک کی ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ویسے ڈاکٹرس نے بی جے پی لیڈر کو اپنے آبزرویشن میں رکھا ہے۔
دلیپ گھوش کی کورونا سے متاثر ہونے کی خبر سے پار ٹی ورکرس مایوس نظر آرہے ہیں۔ جب سے بخار ہوا تھا تب سے ہی دلیپ گھوش نے پارٹی کے پروگرام میں حصہ لینے سے پر ہیزی شروع کر دی تھی۔ اب جب تک پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوجاتے تب تک بی جے پی لیڈر پارٹی کی کسی بھی تقریب یا میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکتے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.