Take a fresh look at your lifestyle.

دلیپ گھوش صحت یاب ہوکر گھرلوٹ آئے

کولکاتا20 اکتوبر:مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش جنہیں کوویڈ-19 میںمبتلا ہونے کے بعد انہیں شہر کے ایک غیرسرکاری اسپتال میں بھرتی کرایاگیا تھااب جب کہ وہ بہترہوگئے ہیں تواس اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔ 56 برس کے معمر بی جے پی کے لیڈر کوجب کرونا مثبت مرض لاحق ہوا توانہیں اسپتال کے حساس ڈپارٹ میںرکھاگیا تھا۔ گھوش نے ہی رپورٹرس کو بتایاکہ وہ کوویڈ-19 مرض کے شکار ہوگئے تھے اب جب کہ وہ بہتر ہوگئے ہیں توانہیں رہاکردیاگیا ہے۔ دلیپ گھوش16 اکتوبر کوکھانسی و بخار میں تیزی کی وجہ سے اسپتال میںبھرتی ہوئے تھے۔
اسپتال سے روبہ صحت ہونے کے بعدوہ اپنے ٹھکانے پرچلے آئے۔ اورکہاکہ وہ اس وبائی مرض سے بچ کرنکل آئے ۔انہوں نے لوگوں کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ ان کی دعاﺅں سے اب وہ بہترہیں یہ بھی کہاکہ ماں درگا کی آشیرواد سے سبھی اس مہلک مرض سے دوررہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.