Take a fresh look at your lifestyle.

بذد ل تشدد کیا جانے ، دلیپ کے فقرے پر سومن کا مدلل جواب

0

کولکاتا۔23جون: کئی دنوں پہلے بی جے پی ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک بیان دیا تھا کہ ”بذدل تشدد کیا جانے “ اس کٹیلے جملے پر کانگریس پارٹی کے معمر صدر سومن مترا نے مدنا پور کے ایک سیاسی اجلاس میں پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ بی جے پی کے صد ر کا کہنا ہے کہ ”بذدل تشدد کیا جانے “ تو انہوںنے خود کا چہرہ دکھادیا ۔ کیونکہ مہاتما گاندھی کو ہلاک کرنے کے بعد انہیں شرم کیوں آنے لگی ۔ ان سے اور امیدیں بھی کیا لگائی جاسکتی ہیں ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ یہ پارٹی تو جمہوریت کو بیچنے والی ہے اور لیڈران کو بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ان کا مول تول کرکے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کیا جائے ۔ حالانکہ جمہوریت پسند افراد سے بھی یہ کٹے رہتے ہیں ۔ دلیپ گھوش کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ اب بی جے پی کے ریاستی صدر بنگال میں تبدیلی لانے کی فکر میں ہیں یہاں امن و امان لانے کی سوچ رہے ہیں ۔ یہ بھی کہا کہ تشدد کو تشدد سے بدلیں گے شاید انہیں خبر نہیں کہ اچھی تہذیب و کلچر میں تشدد کا کوئی گزر نہیں۔ یہاں کے لوگ تفرقہ والی سیاست و تشدد کے برخلاف ہیں۔ امن و امان یہاں کی از لی علامتیں ہیں بی جے پی کا یہ فاس منصوبہ شرمسار ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.