Take a fresh look at your lifestyle.

دلیپ گھوش نے چائے پرچرچا کے دوران الزامات کے ڈھیر لگائے

بہالا7 اکتوبر: آج بہالا کے 118 نمبروارڈ میںپیاسی کے سامنے بی جے پی کی طرف سے اس کی چائے پرچرچا پروگرام میں ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش بھی موجود رہے اس موقع پردلیپ گھوش نے کہاکہ مسجدوں کے امام کو ماہانہ2500 روپئے دئیے جارہے ہیں ایسے میں ہندو پروہت کو صرف 1000 کیوںدئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام اس حقیقت کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں کہ یہ سب ووٹ لینے کے لئے کیا جارہاہے۔ شبھندو ادھیکاری کامعاملہ اٹھاکر انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی میںسبھوں کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں اوریہاں سبھی کچھ آسکتے ہیں اور پوجا کے بعد بہت سارے لوگو ں کو بی جے پی میںشامل ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔ ٹیٹا گڑھ میں بی جے پی کونسلرمنیش شکلا کے قتل کے سلسلے میں سی آئی ڈی کی انکوائری کے سلسلے میں انہوں نے کہاکہ سی آئی ڈی انکوائری پرمجھے بالکل بھروسہ نہیں ہے۔ مینش کاقتل سیاسی سازش تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.