کولکاتا،6،اگست: بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے مغربی بنگال پولس پر الزام لگایا ہے کہ وہ رام کے بھکتوں پر ظلم کررہی ہے۔بھگوان رام کی پوجا کرنے والوں پر زبردست بربریت کی جارہی ہے۔جمعرات کی صبح وہ ایکو پارک صبح کی سیر کے لئے روانہ ہوئے۔اس درمیان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رام مندر بھومی پوجن کے دن ریاست بھر کے لوگوں نے خوشی منائی، دیپ جلائے، پٹاخے پھوڑے لیکن پولس نے ایسے لوگوں کو گرفتار کر کے تھانے میںپٹائی کی۔سب کچھ ممتا بنرجی کے کہنے پر ہو رہا ہے۔ گھوش نے کہا کہ ممتا بنرجی کی پولس کو یاد رکھنا چاہئے کہ عوام جس قدر برداشت کر سکتی ہے مگر ایک دن اس حکومت کو بدل دے گی اور ظلم کا بدلہ لے گی کیونکہ حکومت بدلنے کے بعد سب کا حساب کتاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں لال ڈائری میں پولس اہلکاروں کے کام لکھ رہا ہوں۔ میں سود کے ساتھ واپس لوٹاوں گا۔ قابل ذکر ہے کہ رام مندر بھومی پوجن کے دن ریاست بھر کے لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا لیکن صرف کولکاتا میں ہی پولس نے 1000 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ریاست بھر میں 10000 سے زیادہ افراد کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے ہندو برادری میں غم و غصے کا ماحول ہے۔
Comments are closed.