Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال میں اسمبلی الیکشن کیلئے حالات ناسازگار دلیپ گھوش نے امیت شاہ کو مطلع کیا

کولکاتا،21ستمبر: اسمبلی الیکشن کے آگے اور پوجا کے بعد بنگال کے سیاسی حالات ووٹ کے لئے ساز گار نہیں ہے بی جے پی نے کمیشن کو یہی بتایا۔ دلی میں دلیپ گھوش کے رہائش گاہ میں کور کمیٹی کی میٹنگ میں یہی بات گرمائی۔ اس وقت بنگال میں سیاسی جھڑپ و دہشت گر دوں کی دخل اندازی کی ساری روداد امیت شاہ کو بھی ارسال کیا گیا۔ سوموار سے دہلی میں دونوں کا کور کمیٹی میٹنگ شروع ہوئی کہ کس طرح بنگال میں بی جے پی الیکشن لڑے گی۔ پھر اس کور کمیٹی میں 18ایم پی کے ساتھ پارٹی کی انتخابی منصوبہ بندی بھی نیتاو¿ں کے درمیان ہوں گے۔ سوموار کی میٹنگ میں دلیپ گھوش ، مکل رائے اور راہل سنہا پیش پیش تھے۔ اس میٹنگ میں دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال میں ترنمول کانگریس نے جو حالت بنا رکھی ہے وہ کسی بھی حالت میں الیکشن کے لئے ساز گار نہیں ہے۔ہر طرف بد امنی، مار دھاڑ، بد عنوانی کا دور دورہ ہے ایسے حالت میں الیکشن صاف ستھرا ہونے کی امیدیں کم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.