Take a fresh look at your lifestyle.

صحت یابی کے بعد دلیپ گھوش پہلی بار چائے کے چرچے پر

کولکاتا29 اکتوبر:کرونا وائرس سے نجات پانے کے بعد دلیپ گھوش پہلی بار چائے کے چرچے پر تذکرہ کیا ۔ پارٹی کے لوگوں نے اپنے پیارے لیڈر کوپورے باجے گاجے کے ساتھ چائے کے چرچے پرلے گئے۔ دلیپ گھوش نے اس پروگرام میںشامل ہونے کے لئے سرپرپگڑی باندھ کرگئے ۔ انہوں نے پروگرام میں آتے ہی یہ وعدہ کیاکہ اگرپارٹی اقتدار میں آگئی تو وہ سیاسی پارٹی کے سار ے کارکنوں کے معاملے کورفعہ دفعہ کردیں گے۔
یا د رہے کہ دلیپ گھوش کرونا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچ گئے تھے اسپتال سے روبہ صحت ہوکر وہ گھر آگئے آرام کرنے کے لئے۔اس بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد نہوں نے پہلی بار چائے کے چرچے پروگرام میںشامل ہوئے۔ اس پروگرام میں آتے ہی دلیپ گھوش کافی ہشاش وبشاش تھے۔ پارٹی کے کارکنوں کے چہرے بھی کھلے ہوئے تھے ۔ پروگرام میں آتے ہی دلیپ بابو نے کہاکہ اگرآئندہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کامیا ب ہوگئی تو سیاسی پارٹیوں کے تمام کارکنوں کے خلاف جوقانونی معاملے چل رہے ہیں وہ سارے ختم کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس ریاست میں ترنمول پارٹی بھاجپا کے لوگوں کاقتل عام کررہی ہے اوربایاں محاذ فضول کی باتیں والزام تراشی میں لگاہواہے۔ مگر بنگال میں آتے ہی ہم لوگ سبھوں کے چھوٹے بڑے گناہ کودرگزر کردیں گے تاکہ یہاں سکون کاماحول لوٹ آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.