کولکاتا،یکم،دسمبر:بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر ترنمول کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے اسے ‘ناکاروں کی جماعت’ قرار دیا ہے۔ گھوش نے کہاکہ ‘ترنمول کے رہنما یا تو بھاگ گئے ہیں یا خاموش ہوگئے ہیں۔ پارٹی میں صرف وہی لوگ ہیں جن سے کسی اور جگہ جانے کی امید نہیں ہے۔ ترنمول ناکارہ جماعت میں بدل گیا ہے۔ بنگال بی جے پی صدر نے ترنمول کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے کو بھی نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ سوگتا رائے نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ جو لوگ ترنمول سے بھاگ رہے ہیں وہ چوہے ہیں۔ اس پر گھوش نے کہا کہ اگر وہ لوگ چوہے ہیں ، تو کیا سوگت رائے بھینس ہےں؟ دراصل کوئی بھی انہیں اپنی پارٹی میں نہیں لے گا ، لہٰذا وہ ترنمول میں پڑے ہےں۔اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ سوگت رائے نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ، جسے انہوں نے سراسر مسترد کردیا۔ گھوش نے ترنمول حکومت کی ‘ڈوئیر سرکار’ مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس سے قبل بھی کئی منصوبوں کا اعلان کیا تھا ، لیکن کتنے لوگوں کو ان کی سہولیات ملی؟پارٹی قائدین اور وزراءلوگوں کو منصوبوں کی سہولیات کی فراہمی سے قبل کٹ منی وصولتے ہیں۔ گھوش نے ٹیم پی کے کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے لوگ فیصلہ کرنے آرہے ہیں کہ کون کیا پہنے گا اور کیا کھایا جائے گا۔ بنگال کی سیاست پہلے ایسی نہیں تھی۔ ریاست کے لوگ ایسی سیاست کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔
Comments are closed.