کالیا گنج،24فروری: کوئلہ گھپلے میں ترنمول کانگریس کے ایم پی ابھیشک بنرجی کی بیوی سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ پر پورا سیاسی رنگ مشتہر ہو گیا۔ ان کے پہنچنے سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وہاں پہنچ گئی تو اس کو لے کر گیر وا خیمے میں واویلا مچ گیا۔ اسی کو لے کر شوبھندو بنرجی نے تیکھا حملہ کیا۔ بدھ کو کالیا گنج کے ایک سیاسی حلقے میں اس معاملے کو لے کر بنگال کے صدر دلیپ دلی گھوش نے بھی کڑا رویہ اختیار کیا کہا کہ کوئلے گھپلے کے سارے روپے اپنے نام ، بیوی کے نام اور بیٹے کے نام کرنے والے ایم پی ابھیشک ہے اب سی بی آئی کے شکنجے میں آنے کے بعد سار اکچھ لوگوں کے سامنے آشکار ہو جائے گا اب جب کہ سی بی آئی نوٹس بھیج کر پوچھ تاچھ کر نے جا رہی ہے تو پورے بنگال میں ہاہا کار مچ گیا ۔ سی بی آئی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے دیدی صاحبہ وہاں پہنچ گئی تا کہ بہو کو سی بی و¿ئی کے سامنے کیسے جھوٹ بولنا ہوگا۔ اس کا حربہ سیکھا دیا۔ دلیپ نے تیکھے لہجے میں ممتا کو بھی بشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے میں ان سے بڑا کوئی نہیں۔ خوبصورت جھوٹ بولنے میں ممتا کا کوئی بھی ثانی نہیں وہ جھوٹ بولنے میں چمپئن ہیں۔ بجٹ دیکھ لیجئے سب سمجھ میں آجائے گا۔ دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کو آسانی سے نہیں چھوڑا کہا کہ پریورتن (تبدیلی) ہو رہی ہے ترنمول لیڈروں میں تبدیلی ہو رہی ہے محلے محلے میں یہ منظر دیکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed.