کولکاتا9 اکتوبر:ریاستی بی جے پی صدردلیپ گھوش نے آج کہاکہ درگاپوجا ضرور منائیں۔ لیکن تہوار مت منائیں۔ تہوار سے دوررہیں۔ جمعہ کو دلیپ گھوش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ تہوار کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ریاست کرونا سے آزاد ہوجائے۔ آپ بھی دعا کیجئے ۔ درگاپوجا کریں لیکن تہوار مت منائیں۔ بنگال میں کرونا کے بڑھنے کی ذمہ دار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ممتا مرکز کے گائڈ لائن کو نہیں مانتی ہیں۔ مرکزی گائڈ لائن کو نہ ماننے کی وجہ سے بنگال کے عوام کرونا کے شدید زور پر ہیںاور روز یہاں نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوجا کالطف لینے کے بعد کرونا کاسیلاب ریاست میں آئے گا۔
Comments are closed.