Take a fresh look at your lifestyle.

ریاستی بی جے پی میں کوئی داخلی تنازع نہیںبلکہ ترنمول افواہ پھیلانے میں منہمک:دلیپ گھوش

کولکاتا،3اگست: مغربی بنگال بی جے پی میں داخلی لڑائی کی اطلاعات کے درمیان ، پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے سوموار کے روز کہا کہ تنظیم میں سب کچھ ٹھیک ہے اور ترنمول کانگریس افواہیں پھیلارہی ہے۔بی جے پی کے سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کا ایک طبقہ پارٹی کے بارے میں غلط معلومات کی تشہیر کر کے ریاست کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔گھوش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ ترنمول کانگریس کا ایک طبقہ اور میڈیا بی جے پی کارکنوں کو گمراہ کرنے اور پارٹی کی شبیہہ کو خراب کرنے کےلئے ریاستی اکائی کے خلاف افواہیں پھیلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پارٹی میں داخلی تنازعات کی اطلاعات غلط ہیں۔ہم ایک ہیں اور آئندہ انتخابات میں ترنمول کانگریس کو شکست دینے کےلئے مل کر لڑیں گے۔ وہیں دوسری جانب قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے کچھ رہنما ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پچھلے ہفتے سابق ایم ایل اے بِپلب مترا نے بی جے پی کوچھوڑ کرحکمراں جماعت میں واپس چلے گئے ۔میڈیا میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بی جے پی کے مغربی بنگال یونٹ کے کچھ رہنما پارٹی کی ریاستی قیادت سے خوش نہیں ہیں۔ان اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی دہلی میں تنظیم کے اجلاس کے دوران گھوش اور ان رہنماو¿ں کے ایک حصے کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے جو بی جے پی کوچھوڑکر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔گھوش نے تاہم اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.