کولکاتا،4دسمبر: بنگال میں سال 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ، لیکن قائدین کی زبان اب سے بگڑنی شروع ہوگئیں۔ انتخابات کےخلاف زبانی جنگ شدت اختیار کرلی ہے۔ آج جمعہ کے روز ، مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے چیف منسٹر سہ ترنمول کانگریس کے صدر ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا اور نبانومیں منعقدہ ایک جلسہ عام میں قابل اعتراض تبصرہ کیا۔ انہوں نے ”جئے شری رام کے نعرے“ کے ساتھ سی ایم پر حملہ کیا۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش جمعہ کو مغربی بنگال کے شہر بنگاو¿ںمیں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران ، انہوں نے جئے شری رام کے نعرے کے بہانے بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا اور ان پر قابل اعتراض تبصرے کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی برسراقتدار آئے گی تو اس کے کارکنوں کی موت کا بدلہ لیا جائے گا۔سی ایم ممتا بنرجی نے بھی بی جے پی پر اس معاملے کو سیاسی شکل دینے کا الزام لگایا۔
Comments are closed.