Take a fresh look at your lifestyle.

دلیپ گھوش کی 5 اگست کو نیشنل ہولی ڈے قرار دینے کی مانگ

کولکاتا 05 اگست: بی جے پی ویسٹ بنگال یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے رام مندر کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے قومی تعطیل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دلیپ گھوش جو بدھ کی صبح کے دورے کےلئے کولکاتا کے ایکو پارک پہنچے تھے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدیوں کے متعدد انتظار کے رام مندر کا خواب پورا ہو رہا ہے۔یہ ایک تاریخی دن ہے۔اس دن کو قومی تعطیل کا اعلان کیا جانا چاہئے۔اس دن مغربی بنگال حکومت کی طرف سے ریاست کو مکمل طور پر لاک ڈاو¿ن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اچھا ہے کہ تمام لوگ گھر میں ہی رہیں گے اور مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کا پورا پروگرام دیکھیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ دلیپ گھوش نے متنبہ کیا تھا کہ اگر 5 اگست کو لاک ڈاو¿ن نہیں اٹھایا گیا تو ممتا بنرجی حکومت کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.