کولکاتا،17اکتوبر: بی جے پی کے ریاستی صدر گھوش بھی کرونا میں مبتلا پائے گئے، وہ کئی دنوں سے ہلکے بخار میںپڑے تھے پھر بتدریج حالت میں ابتری دیکھی گئی اور جانچ ہوئی تو نتیجہ مثبت دسامنے آیا لہٰذا ایسی حالت میں انہیں جلد ہی سالٹ لیک کے امری اسپتال میں بھرتی کر وایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی اچھی طبی علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی ترتیب دی گئی ہے۔ اس وقت ان کو102 ڈگری بخار ہے اور ڈاکٹر ان کی کڑی دیکھ ریکھ کر رہے ہیں۔ انہیں ایچ ڈی یو میں رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں کے اندر بی جے پی کے کئی بڑے نیتا کرونا کے شکنجے میں آچکے ہیں ان میں اگنی پال مترا، انوپم ہاجرا سمیت کئی بڑے لیڈران شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کئی دنوں پہلے نبانو مارچ میں بی جے پی نیتا جئے بندو پادھیائے شامل ہو ئے تھے اس کے بعد سے وہ بھی اس وبائی مرض میں مبتلا ہیں اور ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں اس کے بعد نمبر دلیپ گھوش کا آگیا۔ علاج معالجے کے بعد ڈاکٹروں کا یہ اندازہ ہے کہ یہ کرونا مرض میں نہیں بلکہ کسی دوسرے مرض میں مبتلا ہیں مگر جب ٹسٹ کیا گیا تو کرونا مرض سامنے آگیا۔
Comments are closed.