Take a fresh look at your lifestyle.

پرشانت کشور پیسے سے بھرا بیگ لیکر گھوم رہے ہیں :دلیپ گھوش

کولکاتا،3،ستمبر:ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے ایک بار پھر انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور پر حملہ کیا ہے۔مدنی پور سے گھوش نے بتایا کہ پرشانت کشور اور ان کی ٹیم پیسوں سے بھرا بیگ لے کر ادھر ادھر گھوم رہی ہے۔پی کے اور ان کی ٹیم فون کرکے بی جے پی کارکنوں کو ترنمول میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دلیپ گھوش نے کرونا وائرس پر ممتا حکومت کو نشانہ بنایا۔ اس دن دلیپ گھوش نے اعتراف کیا کہ ریاست بھر میں بی جے پی ورکرس کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کےلئے انہوں نے ریاست کے حکمراں ترنمول کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف مدنی پور بلکہ پوری ریاست پولس کے ذریعہ خوف دکھا کر بی جے پی کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دلیپ گھوش نے بتایا کہ پرشانت کشور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔فون پر فون کرنا۔پولس بھی کال کر رہی ہے اور دھمکی بھی دے رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں پارٹی کے کچھ لوگ خوف کے سبب ترنمول کا رخ کررہے ہیں۔ تاہم وہ دوبارہ واپس آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی گھوش نے کرونا کے بارے میں ممتا حکومت کو نشانہ بنایا۔ گھوش نے کہا کہ مختلف تاریخوں پر لاک ڈاو¿ن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔صحت کی سہولیات نہیں ہیں۔ یہاں صرف سیاسی سہولیات ہیں۔ دلیپ گھوش نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کررہی ہے۔ حکمراں ترنمول مخالفین کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لاک ڈاو¿ن اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ ریاست میں مخالفین کے خلاف مظالم پر احتجاج نہ کیا جاسکے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دلیپ گھوش کا ڈرائیور اور کچھ سیکیورٹی اہلکار کرونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے تھے۔ ایسی صورتحال میں دلیپ گھوش کے گھر پر کورینٹائن ہوگئے تھے۔ لیکن اس دوران وہ ضلع کے دورے پر پہنچ گئے۔ایسی صورتحال میں ترنمول کی مقامی قیادت بہت سارے سوالات اٹھا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.