Take a fresh look at your lifestyle.

دلیپ گھوش نے پولس کو ہجڑا کہہ کر اپنی اوقات بتائی

کولکاتا، 7دسمبر: نابنو کی طرح اس بار سلی گوڑی کے بھاجپا یوتھ مورچہ نے اتر کنیا مہم کا اعلان کیا اور اسی کے ساتھ بد زبان دلیپ گھوش نے پھر سے یہاں کی پولس کو ہجڑا کہہ کر ان کی کر دار کشی کر ڈالی۔ شمالی بنگال میںانتظامی امور کو مزید محرک و تیز کرنے کے لئے ممتا بنرجی نے اقتدار میں آتے ہی سلی گوڑی میں اتر کنیا کا دفتر کا آغاز کر دیا تھا۔ سوموار7دسمبر کو بھاجیاکے حامیوں نے اتر کنیا کے دفتر کو دونوں جانب سے گھیرنے کا منصوبہ بنایا گیر وا مورچہ نے اور روزنامہ کے ذریعہ بتایا کہ آٹھ ضلع سے بھاجپا کے لاکھوں حامی اس مقام پر جمع ہوں گے۔ اس دن اس مقام پر بھاجپا کی میٹنگ میں دلیپ گھوش بھی اپنا بیان رکھا۔ وہاں یوتھ مورچہ کے صدر تیجسوی سوریہ، مغربی بنگال کے یوتھ مورچہ کے علاقائی صدر سمترا خان، ستینتن بسو ، راتھندر بسو بھی موجود تھے۔ پھر وہاں سے جلوس اتر کنیا کی اور جاتا ہے ایک ہی وقت میں جلپائی گوڑی کے پھول بیڑیا سے جلوس نکلنے والا تھا اس کی قیادت بھاجپا کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ ، مکل رائے اربند مینن، شنکھو دیپ پنڈا کے ذمہ تھا۔ یاد رہے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن کے لئے دونوں بڑی پارٹیاں اب ہر مقام و ہر ضلع میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے جلسے جلوس کرنے اور لوگوں کو اپنا ہمنوا بنانے میں ہر سیاسی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ بھاجپا کے منہ زور دلیپ گھوش ترنمول کانگریس کو برا بھلا کہنے میں نہیں تھک رہا ہے تو دوسری طرف سوگت رائے بھی دبنے والی شخصیت نہیں۔ انہوں نے برملا کہہ دیا کہ بھاجپا کے اندر حیوانیت زیادہ ہے اور دلیپ گھوش کو سیاسی پارٹی میں رہنے کے خلاف کہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.