کولکاتا،یکم جولائی : مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے ٹی ایم سی کارکنوں پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ بدھ کے روز دلیپ گھوش نے الزام لگایا کہ نارتھ 24 پرگنہ ضلع میں چائے کی دکان پر جاتے ہوئے ٹی ایم سی کے کارکنوں نے ان پر حملہ کیا۔ دلیپ گھوش نے کہا جب میں چائے پینے جا رہا تھا تو ٹی ایم سی کے کارکنوں نے مجھ پر حملہ کیا۔ میری گاڑی میں توڑ پھوڑ کی گئی اور میری حفاظت میں تعینات گارڈ کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ ٹی ایم سی کو کیا پریشانی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے مابین تناو¿ کی مستقل اطلاعات آرہی ہیں۔ کبھی ریاستی حکومت کوویڈ۔19 لاک ڈاو¿ن کےلئے مرکز کو نشانہ بناتی ہے تو کبھی بی جے پی ریاست میں کورونا سے لڑنے میں ممتا حکومت کی ناکامیوں کا معاملہ اٹھاتی ہے۔
واضح ہو کہ حال ہی میں مغربی بنگال میں ، بی جے پی رہنماو¿ں نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ریاست میں 31 جولائی تک لاک ڈاو¿ن میں توسیع کی وجوہات کا ذکر کرنے کےلئے وائٹ پیپر کا مطالبہ کیا تھا۔بی جے پی رہنماو¿ں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی حکومت کے لوگوں صرف سامنے دکھاوا کررہا ہے اور کوویڈ۔19 کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے قوانین کو نافذ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ریاستی بی جے پی کے چیف اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے مغربی بنگال میں کوویڈ 19 معاملات میں حالیہ اضافے کےلئے ترنمول کانگریس حکومت پر لاک ڈاو¿ن رہنما اصولوں پر عمل درآمد میں ناکامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت یہ بھرم پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اصل تصویر کچھ اور ہے۔ذہن نشیں رہے کہ 25 جون کو گھوش نے کولکاتا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ شروع سے ہی لاک ڈاو¿ن کو بنگال میں صحیح طور پر نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ اگر اس کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔ ریاستی حکومت یہ یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اصل صورتحال مختلف ہے۔بی جے پی کے قومی سکریٹری راہول سنہا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو ایک قرطاس ابیض لانا چاہئے اور اس لاک ڈاو¿ن میں 31 جولائی تک توسیع کے پیچھے کی وجہ بتانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو ہر ماہ لاک ڈاو¿ن بڑھانے کے اس ڈرامے کو روکنا چاہئے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ قواعد کو نافذ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ریاست میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ریاستی حکومت نے بدھ کے روز لاک ڈاو¿ن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ موجودہ لاک ڈاو¿ن میعاد 30 جون کو ختم ہونا تھا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق ، جمعرات کے روز مغربی بنگال میں کوویڈ 19 کے 475 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جس سے ریاست میں اس کے کل معاملات 15ہزار648 ہو گئے۔ فی الحال مزید 15 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 606 ہوگئی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.