کولکاتا 3جولائی : بی جے پی کے رےاستی صدر و اےم اپی دلیپ گھو ش نے اےک بار پھر سے ممتا بنرجی حکومت میں بد عنوانی و بے انصافی کی شکاےت کو لے کر غرانا شروع کر دےا ہے ۔ےہ بھی کہا کہ موقع آنے پر ہم لوگ اس کا انتقام ضرور لیں گے ۔ دلیپ گھوش نے رےاست میں راشن کی تقسیم کاری اقربا پروری و بدعنوانی کو لےکر رےاستی حکومت پر چوٹ کےا ہے ۔ علاوہ از ایں ابھی سارے اضلاع میں راشن و اجناس کی تقسیم کاری میں شفاےت کا کوئی نظم نہیں ہے ۔حزب مخالف پارٹےاں بار ہا اس بد عنوانی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔ ےاد رہے کہ اس نازک حالات اور کورونا وائر س کی وجہ سے سبھی روزگاری و نوکری کے دروازے بند ہو چکے ہیں اےسے میں رےاستی حکومت راشن باٹنے کی پہل تو کی مگر لیکن خود پارٹی کے لوگوں کے اندر بے ایمانی آگئی ہے اور بد عنوانی کا راستہ اپنا کر ضرورت مندوں کو راشن دےنے میں جان بوجھ کر تساہل بر ت رہے ہیں ۔ اس پر بی جے پی کے رےاستی صدر دلیپ گھوش نے ممتا حکومت کو وارننگ دی ہے کہ وہ راہ راست آجائے ورنہ اس کا انجام برا ہو گا ۔راشن تقیسم میں پارٹی کے لوگوں کو چھوڑ کر کسی کو بھی راشن نہیں دےا جا رہا ہے ۔ ےہ سرا سر بے انصافی و بد عنوانی ہے ۔ وقت آنے پر ہم لوگ ا س کا بھاری انتقام لیں گے ےہ ےاد رہے ۔
Comments are closed.