کولکاتا،10نومبر: کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹرس نے ایک الگ سے مثبت فیصلہ لیا ہے کہ جو کوئی بھی ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کرے گا اور کھلے عام پٹاخے یا آتشبازیاں فروخت کرے گا۔ ان دکانداروں کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔ اب پولس دیوالی کے موقع پر تیز آواز والے بم پر خاص دھیان دے گا۔
ایک جامع پلان پولس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ لال بازار نے ایس او پی کو جاری کرتے ہوئے تھانے کے تمام او سی سے کہہ دیا ہے کہ پانچ نکاتی پلان کے تحت بم و آتش بازی فروخت کرنے والوں کو بخشا نہ جائے۔ جو کوئی بھی اس پلان کے خلاف جائے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس معاملے میںاو سی تھانے نے تمام اپارٹمنٹ میں رہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ نازک حالات پر دھیان دیتے ہوئے آتش بازی و پٹاخے کو چھوڑنے کی عادت سے باز آئیں اس سے ماحولیاتی آلو دگی کا خطرہ زیادہ ہوگا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Next Post
Comments are closed.