Take a fresh look at your lifestyle.

ڈی ایم کی میونسپل بورڈ ممبروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ

جلپائی گوڑی 10 اگست: جلپائی گوڑی شہر کے 25 نمبر وارڈ کے کارلا ندی پر ڈیم کی تعمیر سے متعلق پیر کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ پیر کو ضلعی مجسٹریٹ آفس میں منعقدہ اس میٹنگ میں میونسپل بورڈ کی چیئر پرسن پاپیہ پال ، میونسپل ایڈمنسٹریٹر بورڈ کے ممبر سندیپ مہتو ، محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر انتظامی عہدیدار شریک تھے۔ اس میٹنگ کے بعد بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے ممبر سندیپ مہتو نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں سے بات کرنے کے بعد کارلا ندی پر ڈیم کی تعمیر کو تیز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں کارلا ندی پر ڈیم کی تعمیر کے لئے مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.