Take a fresh look at your lifestyle.

بارش کے دوران 425بوتل فینسی ڈیل سمیت دو اسمگلر گرفتار

مالدہ ،یکم جولائی : مالدہ ضلع میں ہند بنگلہ دیش بارڈر کے ساتھ واقع ساسانی بارڈر چوکی کے علاقے میں شدید بارش کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے اسمگلروں کی نیت کو ناکام بناتے ہوئے بی ایس ایف کی 24 ویں بٹالین کے ذریعہ گرفتار دو اسمگلروں کے قبضے سے ممنوعہ کف سیرپ فینسی ڈل کی 425 بوتلیں ضبط کی گئیں۔بی ایس ایف کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسمگلروں نے سہ پہر کے وقت ہونے والی موسلا دھار بارش کا فائدہ اٹھا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی ، لیکن بی ایس ایف کے محکمہ انٹلیجنس نے یہ اطلاع پہلے ہی سرحدی چوکی کے کمانڈر کو دے دی تھی۔ اس وجہ سے بروقت اطلاع ملنے پر بارڈر چوکی کمانڈر نے ایک ٹیم تشکیل دی اور شدید بارش کے باوجود مشتبہ مقام (جوٹ فیلڈ) پر چھاپہ مارا ، جس میں ایک اسمگلر کو 300 بوتلیں فینسی ڈل کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اسمگلر کی شناخت عبد السیم (23) کالیاچک تھانہ کے تحت گوشتولا گاﺅں کے رہائشی کے طور پرہوئی ہے۔ ایک اور واقعے میں اسی بٹالین کی دوسری بٹالین چوکی ایم ایس پور میں جوانوں نے ایک مہم شروع کی جس میں 125 بوتلیں فینسی ڈل کے ساتھ ایک اسمگلر کو پہلے ہی پکڑا گیا تھا۔اسمگلر کی شناخت دیپنکر منڈل (20) نوادبن پاڑا ، تھانہ ،کالیاچک ، مالدہ ضلع کے نام سے ہوئی ہے۔ یہاں ، 24 ویں بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر انیل کمار ہوتکر نے بتایا کہ اسمگلر اسمگل کرنے کےلئے بارش کا فائدہ اٹھانے کی ہمیشہ کوشش کرتے ہیں۔ اسی دوران اسمگلر ترابندی کے قریب جوٹ کی کاشت اور اونچائی والے جوٹ پلانٹ کے نیچے چھپ کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے دوران اور ہر طرح کے چیلنجوں کے باوجود ہمارے فوجی اسمگلروں کے ارادوں کا مقابلہ کرنے میں مستقل طور پرمستعد ہیں۔ مزید دعویٰ کیا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہے۔ بی ایس ایف نے گرفتار فینسی ڈل اسمگلر اور ضبط شدہ فینسی ڈیل کی بوتلیں متعلقہ تھانے کے حوالے کردی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ رواں سال 2020 کے دوران جنوبی بنگال فرنٹیئر کے بی ایس ایف اہلکاروں نے فی الحال غیر قانونی طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرنے اور بنگلہ دیش میں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔جس میں فینسی ڈیل کی 1لاکھ39ہزار885 بوتلیں ضبط کی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.