کولکاتا۔ 21ستمبر : پولس نے ایک مرد اور ایک عورت کو اس جرم میں حراست لیا کہ ان لوگوں نے پٹیالہ کی ایک 23برس کی غیر شادی شدہ لڑکی کو جبراً جسم فروشی کے دھندے میں اتا رنا چاہا تھا مگر اس لڑکی نے پولس کے سامنے ان لوگوں کی ظلم و ستم کی داستان رو روکر سنایا ۔ پولس نے یہ بیان دیا کہ ابھی اس لڑکی کی حالت خراب ہے اور اس کے جسم کے کئی حصوں میں گہرے چوٹ کے نشانات ہیں ۔ اس وقت وہ دماغی توازن کھونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہے اور پولس نے ان تینوں کے خلاف جسمانی اذیت پہنچانے کا کیس درج کیا ہے ۔ ان تینوں میں سے ایک کا نام پولس نے اوم پرکاش بتایا جو پٹیالہ کا رہنے والا ہے ۔ اسی نے اس لڑکی کو بار ڈانسر بناکر بعد میں اسے جسم فروشی کے دھندے کی طرف ڈھکیلنا چاہا۔ جو روپئے کمانے کا ایک آسان طریقہ ہے ۔ بعد میں پولس نے اوم پرکاش کے ذریعہ کئی اہم مقامات پر چھاپہ مارا تو ایک عورت نینا گل ان کے ہاتھ لگی ۔ نینا گل پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ کولکاتا کی ہے اور وہاںجسم فروشی کا دھندا چلاتی ہے ۔ اس نے بھی با ر ڈانسر کے طور پر اپنا پیشہ شروع کیا تھا بعد میں وہ جسم فروش کے دھند ے میں آگئی پولس نے بتایا کہ وہ اب اس سنگین معاملے کی چھان بین گہرائی سے کررہے ہیں اور جلد ہی وہ ایک خاص نتیجے تک پہنچ جائیں گے ۔ ابھی پولس نے تصدیق کی کہ وہ لڑکی ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔
Comments are closed.