Take a fresh look at your lifestyle.

محکمہ انٹلیجنس کی اطلاع پر آٹو سے چار کروڑ سونے کے بسکٹ برآمد ، دو گرفتار

جنوبی دیناجپور،5نومبر:ونئے تمانگ اسلام پور پولیس اسٹیشن کے رائے گنج چوکی کے مداری پور علاقے میں پولیس نے محکمہ انٹلیجنس کی اطلاع پر خصوصی کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹوں کے ایک آٹورکشا سے 4 کروڑ روپے مالیت کے 1.66 کلو سونے کے بسکٹ ضبط کرلئے۔ نیز دو اسمگلروں اتل رمیش بابر اور ہریداس دھنوادے کو بھی گرفتار کرلیا۔ دونوں مہاراشٹرا کے ستارا اور اٹاپڈی کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے ملزم کو اسلام پور کورٹ میں پیش کیا ، جہاں سے عدالت نے پولیس کی درخواست پر انہیں 10 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ اسمگلروں کے بین الاقوامی گروہوں سے تعلقات ہیں۔
اسلام پور ایس پی سچن مرمکارنے بتایا کہ محکمہ انٹلیجنس کی اطلاع پر پولیس نے بغیر نمبر آٹو کا پیچھا روک لیا۔ ایک آٹو سرچ میں سونے کے 50 بسکٹ ملے۔ سونے کا وزن 1.66 کلو ہے۔ اس کی مارکیٹ ویلیو لگ بھگ چار کروڑ بتائی گئی ہے۔
سونے کے ساتھ گرفتار اسمگلر ، اتول ، رمیش بابر اور ہریداس دھنوادے مہاراشٹرا کے اٹاپڈی اور ستارا کے رہائشی ہیں۔ وہ علی پوردوار سے بہار کے مظفر پور جارہے تھے۔ آٹو روجیل علی نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ اس کا تعلق جلپاگوری ضلع کے علاقے بھکتی نگر سے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.