Take a fresh look at your lifestyle.

راشن کی کالا بازاری پردو پک اپ سمیت دو گرفتار

مالدہ ،8،مئی: مغربی بنگال میں سرکاری راشنوں میں بدعنوانی کے الزامات کے درمیان مالدہ ڈسٹرکٹ راشن کا اناج منڈی میں فروخت ہونے کا ایک سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے۔ جمعرات کی رات حبیب پور تھانہکے گھوش پاڑا میں مقامی لوگوں نے بازار لے جانے کے دوران پک اپ وین میں اشیائے خوردونوش کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ گاﺅں والوں نے پک اپ وین پولس کے حوالے کردی۔ پولس نے اس معاملے میں ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے پک اپ وین سے چاولوں کی 15 بوریاں اور آٹے کی سات تھیلیاں برآمد کیں۔ دیہاتیوں نے الزام لگایا کہ کل رات راشن سے لدی پک اپ وین حبیب پورتھانہ کے تحت گھوش پاڑاسے بلبل چندی مارکیٹ جارہی تھی۔ جیسے ہی انہیں اس کا علم ہوا ۔ دیہاتیوں نے پک اپ وین پکڑکر پولس کے حوالے کردی۔ ان لوگوں نے الزام لگایا کہ لاک ڈاو¿ن تقریباً ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ غریب عوام کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہوگئی ہے۔ انہیں دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو رہا ہے۔ حکومت نے غریبوں کو راشن کے ذریعے مفت کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں راشن کی صحیح مقدار نہیں مل رہی ہے۔ راشن کا اناج کالا بازاری ہو رہی ہے۔ مارکیٹ میں راشن اشیاءفروخت ہورہی ہیں۔ پولس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پک اپ وین کے ڈرائیورسمیت دو افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے نام سدیپ پال اور کھوکن گھوش ہیں۔ یہ دونوں تھانہ حبیب پور کے رہائشی ہیں۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.