Take a fresh look at your lifestyle.

ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے والوں کیلئے ممتا کی خوشخبری

کولکاتا،20اکتوبر: پرولیا میڈیکل کالج اسپتال میں امسال سے پہلی بار ایم بی بی ایس کا بیچ شروع ہونے جا رہا ہے اس بیچ میں100 امید واروں کو لیا جائے گا اور درگا پور گوری دیوی میڈیکل کالج میں فاضل150 سیٹیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ ممتا بنرجی کی اس خوشخبری کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ اب بنگال کے میڈیکل اسپتالوں میں ایم بی بی ایس کی نشستیں بڑھ کر 4ہزار تک گئی۔ واضح ہو کہ بنگال کے محکمہ صحت کو مزید تقویت دینے کے لئے ممتا نے کوویڈ اسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ فرموں کی بحالی کا وعدہ کر چکی ہیں اور بحالی کے فائنل پر بھی انہوں نے دستخط کر دی ہے۔ اب ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کل2475 نر سوں کی بحالی متوقع ہے۔
ممتا بنرجی نے اس نازک حالات میں ایم بی بی ایس کے شوقین امید واروں کے لئے ان کے دل میں امید کی کرن جگا دی ہے۔ کیونکہ ایم بی بی ایس سیٹوں میں اضافہ کرنے کی مانگ کافی دنوں سے چل رہی تھی اور ذہین طالب علم پڑوسی ریاستوں میں ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے بھاگ رہے تھے اب یہ ساری شکایتیں دور ہوجائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.