سلی گوڑی،09،جون :سلی گوڑی میں منگل کے روز حکیم پورہ میں سید مصطفی علی روڈ پر واقع ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کے بعد لوگ آگ بجھانے کےلئے چاروں طرف جمع ہوگئے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر محکمہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانا شروع کردی۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد فریج میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔اطلاع پا کر پانی ٹنکی چوکی کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی چھان بین شروع کردی۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.